• news

فلاحی کاموں کیلئے انجمن ہلال احمر اور الخدمت فاؤنڈیشن میں معاہدہ

لاہور (خبر نگار) الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مابین ایمرجنسی ریلیف صحت تعلیم اور دیگر باہمی امور میں تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو سائن کر لیا گیا۔ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی الخدمت فاؤنڈیشن کو رضاکاروں کی ٹریننگ ورکشاپ کیلئے تعاون بھی فراہم کرے گی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے نیشنل ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل  چودھری محمد سلیم، ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر احسان اللہ قریب، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد اطیب صدیقی نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن