سندھی مہاجر کی کوئی تفریق نہیں، بھائی چارہ بڑھانا چاہتے ہیں: آصف زرداری
کراچی (وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، تمام زبانیں بولنے والے آپس میں بھائی ہیں، سندھ میں مہاجر، سندھی کی کوئی تفریق نہیں۔ حیدر آباد یونیورسٹی ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ الطاف حسین کے شکریہ ادا کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بھائی چارے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سندھ میں جتنے بھی تعلیمی ادارے بنا سکے بنائیں گے، قوم کی ترقی تعلیم سے ہے۔