کالی آندھی کو سلو اوور ریٹ کی بناءپر جرمانے کا سامنا
سینچورین (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے بتایا کہ ویسٹ انڈین ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میں مقررہ وقت تک اوورز مکمل کرانے میں ناکام رہی۔ ٹیم کپتان جیسن ہولڈر پر 40 فیصد جبکہ دوسرے کھلاڑیوں پر 20،20 فیصد جرمانے عائد کر دیئے گئے۔