ڈیوس کپ ٹائی کے لئے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے: دلاور عباس
لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) ڈیوس کپ ٹائی کے لئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ کویت کے خلاف کامیابی کے امکانات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق صدر سینیٹر دلاور عباس نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ جن دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے وہ بھی باصلاحیت ہیں۔ عابد علی اکبر اور احمد چودھری میں بڑے مقابلوں میں اچھے نتائج دینے کی اہلیت ہے۔