• news

ورلڈکپ میں دہشت گردی کا خطرہ‘ نیوزی لینڈ سیکورٹی ایجنسی نے خبردار کر دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ایک سکیورٹی کمپنی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں عالمی دہشت گردی کا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ان ممالک میں شامل ہیں جو گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اس معاملے پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کے پیش دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ماضی میں پاکستان سمیت کئی غیر ملکی دورے کرنے والے سکیورٹی ماہر ریگ ڈکسن کی کمپنی کو سکیورٹی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ اس کمپنی نے اپنی رپورٹس میں خدشات ظاہر کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ کے دوران نوگو ایریاز کے بارے میں بتادیا گیا ہے۔ ریگ ڈکسن کئی بار پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن