ورلڈکپ 2015ءکے میچز کیلئے امپائر، ریفریز کا اعلان، علیم ڈار بھی شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈکپ 2015 کے میچز کے لئے امپائر اور ریفریز کا اعلان کر دیا گیا۔ 12 رکنی فہرست میں پاکستان کے سنیئر امپائر علیم ڈار کا نام بھی شامل ہے۔نیوزی لینڈاور سری لنکا کے مابین ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میںمورس ارسموس اور جاجیل لانگ فیلڈ ایمپائر اور ایس روی ، سائمن فرائی ریزرو ایمپائرکر فرائض سر انجام دیںگے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہونگے۔آسٹریلیا اور انگلینڈکے میچ میں علیم ڈار اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا فیلڈ امپائرز جبکہ نیوزی لینڈ کے بلی بارڈن تھرڈ امپائر ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز کے ولسن جیوئل چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ جیف کرو میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیںگے۔ 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے میچ میں کیٹل برو رچرڈ اور کولڈ آئن فیلڈ امپائر سٹیو ڈیوس تھرڈ جبکہ مائیکل چوتھے امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالہ میچ ریفری ہوں گے۔ میچ ریفری کے فرائض سر انجام دینے والے پانچوں ایمپائر جیف کرو، ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالہ، روشن ماہنامہاور کرس براڈ کا تعلق ایلیٹ پینل سے ہے ۔