• news

ایران میں 11 روزہ جشن انقلاب کا آغاز کل سے ہوگا

تہران (اے پی پی) ایران میں 11 روزہ جشن انقلاب کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عشرہ فجر جشن انقلاب کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ مختلف مقامات کو تشہیری بینروں اور پوسٹروں سے سجایا جا رہا ہے ۔ تہران کی بلدیہ کے سماجی و ثقافتی امور کے نائب سربراہ کاکہنا ہے کہ شہر بھر میں ہزاروں ہنر مند افراد کے پروگراموں ، سیمینار اور ریلیوں کاا نعقاد کیاجائیگا۔
جشن انقلاب

ای پیپر-دی نیشن