• news

سعودی عرب: بیویوں کے ساتھ تنازعات‘ 65 شوہروں کو سزا ئیں

 ریاض ( آن لائن )سعودی عرب میں مختلف عدالتوں نے 65سے زائد شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں دو دن سے تین ماہ کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں ان مرد شہریوں کو عائلی معاملات میں اپنی ان کے اپنی بیویوں کے ساتھ تنازعات میں عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد نہ کرنے کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عدالتوں کے یہ فیصلے حالیہ عرصے کے دوران سامنے آئے ہیں۔ فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ ان شہریوں نے اپنی بیویوں کو نان و نفقہ دینے سے متعلق فیصلوں پر عمل سے پہلو تہی کی تھی یا اپنے بچوں سے ان کی ماوں کو ملانے کی عدالتی احکامات کے مطابق اجازت نہ دی تھی۔


ای پیپر-دی نیشن