سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاایف آئی اے نے قواعد کے برخلاف غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے پر وفاقی ترقیاتی ادارے کے سابق چیئرمین فرخند اقبال کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی فاضل عدالت نے فرخند اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی اور ایف آئی اے کو 14 روز میں متعلقہ عدالت میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
فرخند اقبال