سابق صدر سپریم کورٹ بار ملک قیوم کی ظہرانے میں اچانک طبیعت خراب، قریبی ہسپتال لیجایا گیا
لاہور(آن لائن)سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جسٹس (ر) ملک محمد قیوم کی وکلاءظہرانے میں اچانک طبیعت بگڑ گئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ملک محمد قیوم کا شوگر لیول کم ہونے کے باعث ان کی طبیعت بگڑی ہے۔ واضح رہے وکلا کمیونٹی کے اعزاز میں ظہرانہ خود ملک محمد قیوم نے دے رکھا تھا جو ان کا بطور امیدوار سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابی مہم کا حصہ تھا۔
ملک قیوم/ طبیعت