وزیراعلیٰ سندھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ”کھاہوڑی جو پندھ“ کی تقریب رونمائی ملتوی
کراچی (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زندگی پر تحریر کی گئی کتاب ”کھاہوڑی جو پندھ“ کی تقریب رونمائی جو آج ہفتہ دوپہر 2 بجے پاکستان آرٹس کونسل میں ہونی تھی، یہ شکارپور امام بارگاہ سانحہ اور شہیدوں کے سوگ میں ملتوی کردی گئی ہے۔ تقریب رونمائی کے منتظم کے مطابق کتاب کی رونمائی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تقریب رونمائی ملتوی