بھارتی آبدوز آئی این ایس سندھورتنا میں آتشزدگی کی تحقیقات کمانڈنگ افسر کے کورٹ مارشل کی ہدایت
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آبدوز آئی این ایس سندھورتنا میں آتشزدگی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری بورڈ نے ایک کمانڈنگ افسر سمیت 7 نیوی افسروں کو قصوروار قرار دے دیا۔ بھارتی بحریہ کے ذرائع نے بتایا کہ کمانڈنگ افسر کے کورٹ مارشل کا حکم جاری کردیا گیا۔ جبکہ باقی افراد کو نیوی چیف کی جانب سے انتہائی ناراضی کا لیٹر جاری کیا گیا۔ انکوائری بورڈ کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعہ تیسری منزل میں کچھ تاروں میں آگ لگنے سے پیش آیا۔ اس واقعہ میں دو ملاح ہلاک ہوگئے تھے۔
کمانڈنگ افسر/ کورٹ مارشل