• news

پنجاب حکومت نے عالم دین کیخلاف جمعرات کی تاریخ پر جمعہ کے خطبہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرا دیا: مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (صباح نےوز) پنجاب حکومت دہشت گردی و انتہا پسندی کیخلاف نیشنل پلان آف ایکشن پر عملدرآمد کیلئے اِن ایکشن، جمعرات کی تاریخ پر جمعہ کے خطبہ کے حوالے سے ایک عالم دین پر ملتان میں مقدمہ درج کرادیا۔ عالم دین اس مسجد کا خطیب بھی نہیں ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ مدارس پر چھاپوں اور ایکشن کے حوالے سے پنجاب حکومت اس برق رفتاری سے حرکت میں ہے کہ شاید اسے خود بھی علم نہیں کہ وہ کیا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ملتان میں ایک ایسے عالم دین کیخلاف نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا جو متعلقہ مسجد کا خطیب ہی نہیں، اس پر سونے پر سہاگہ یہ کہ ایف آئی آر پرجمعہ کے خطبہ کے حوالے جو تاریخ ڈالی گئی وہ جمعرات کا دن بنتا ہے۔
پنجاب حکومت/ برق رفتاری

ای پیپر-دی نیشن