پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگ کیوں استعمال ہو رہے ہیں‘ سپریم کورٹ وزارت تجارت کو نوٹس
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال ہونے پر وزارت تجارت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درآمدی پالیسی بھی طلب کرلی جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ بتایا جائے ممنوع قرار دیئے جانے کے باوجود پلاسٹک بیگ کیوں استعمال ہورہے ہیں۔ جمعہ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پلاسٹک بیگ سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کتنے پلاسٹک بیگ اور سکریپ درامد کئے گئے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحول اور صحت کےلئے انتہائی مضر ہیں، سپریم کورٹ نے ایک سوموٹو کے ذریعے پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ممنوع قرار دیا تھا پھر کیوں مارکیٹ میں استعمال ہورہے ہیں۔حکومت بتائے کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لئے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے کیا پالیسی بنائی گئی ہے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
پلاسٹک بیگ