خضدار: ڈی پی او کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق،2 گاڑیاں تباہ
پسنی (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے ڈی پی او اصغر علی یوسف زئی کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کر دیا جس سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے 2گاڑیاں تباہ جبکہ ڈی پی او اور انکی فیملی محفوظ رہی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او اپنی فیملی کو لیکر قافلے کے ہمراہ پسنی سے گوادر واپس جا رہے تھے راستے میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر گھات لگائے حملہ آوروں نے راکٹ داغے جس سے 2 پولیس اہلکار رحمت اور عنایت اللہ جاں بحق ہو گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا نعشوں کو پسنی ہسپتال پہنچایا جبکہ ڈی پی او اور انکی فیملی کو بحفاظت خضدار منتقل کرکے انکی رہائش گاہ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔