• news

ڈوائن براوو نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین سابق کپتان ڈوئن براوو نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ براوو نے دسمبر 2010 سے ٹیسٹ نہیں کھیلا۔ انہیں حال ہی میں ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا ہے اور ورلڈ کپ کے سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ آل راﺅنڈر ڈوئن براوو نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 40 ٹیسٹ میچز میں 2200 رنز اور 86 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ دسمبر 2010 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ آل راﺅنڈر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد محدود اوورز میں ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن