رشوت‘ اختیارات کا ناجائز استعمال بڑے مسائل ہیں‘ راز افشا کرنے کا قانون ضروری ہے : چیئرمین نیب
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین قومی احتساب بیورو قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ ترقی پزیرممالک کا سب سے بڑا مسئلہ بدعنوانی ہے ، رشوت ‘ بدعنوانی ‘ اقربا پروری اور اختیارات کا غلط استعمال ہمارے بڑے سماجی ‘ معاشی مسائل ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے عوام کو کرپشن کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے حوصلہ افزائی کریں۔نیب کی جانب سے ہفتہ کویہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد کرپشن کے تحت پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ راز افشاءکرنے کے بارے میں قانون سازی کرے ۔ میڈیا کے اس دور میں رازافشاءکیے جانے کا قانون ملک کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کنٹرول کیلئے یہ قانون ایک پیشگی وارننگ سسٹم ہے جس سے اس کی روک تھام کیلئے ابتدائی سٹیج پر بروقت اقدامات کیے جاسکتے ہیں اس سے دیانتداری اور مکمل عزم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے تجویز دی کہ ایسے افراد کو تحفظ ملنا چاہئے اور پاکستان میں راز افشاءکیے جانے کے قانون کو فروغ ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب پہلے ہی وزارت قانون سے ملک میں راز افشاءکیے جانے کے قانون کے جلد از جلد نفاذ کیلئے رابطے میں ہے۔ اس سے عوام میں شعور بیدار ہو گا۔
چیئر مین نیب