دبئی: پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات، معاشی کارکردگی پر غورکل آخری دور ہوگا ‘اسحاق ڈار شریک ہونگے، بیشتر اہداف حاصل کرلئے ٹیکس کا دائرہ بڑھائینگے، وزارت خزانہ
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ مذاکرات میں جولائی سے دسمبر تک معاشی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بیشتر معاشی اہداف میں پاکستان کامیاب رہا ہے۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور کل ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
آئی ایم ایف