• news

ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا‘ مخالف کبھی دھاندلی کرتے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ملکر کھیلتے ہیں : عمران

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے سیاست میں مدمقابل میرا مقابلہ نہیں کرسکتے اسلئے کبھی دھاندلی کرکے اور کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ملکر کھیلتے ہیں، تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو سپورٹس کے ٹیلنٹ کو آگے لائیگی۔ ایوان اقبال لاہور میں تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر فورم کی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں مہمان خصوصی نعےم الحق، افتخارالٰہی، چےئرمےن پنجاب بریگےڈئر (ر) محمداسلم گھمن، صدر پنجاب جاوےد علی، اےڈےشنل جنرل سےکرٹری عمر خےام ، منور گوندل کے علاوہ چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور فاٹا سے سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے عہدیداروں بھی شریک تھے۔ عمران خان نے کہا کھلاڑی کو اس کی ٹریننگ مقابلہ کرنے کی صلاحیت عطا کرتی ہے۔ کھلاڑی آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے اور اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ بطور کھلاڑی میری مضبوط ٹریننگ ہے اسلئے مدمقابل سیاستدان میرا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں ہارنے کا خوف ہوتا ہے اسلئے کبھی وہ اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ ملکر گیم کھلیں گے اور کبھی دو نمبری کر کے دھاندلی کریں گے۔ ہم اپنا نظام ٹھیک کر لیں تو کرکٹ، ہاکی اور سکواش میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں، کھلاڑی جےتنے کےلئے مےدان مےں اترتا ہے ہارتا وہی ہے جو غلطی کرتا ہے اور چمپئن وہ بنتا ہے جو جےت کے جذبے سے کھےلتا ہے ہم انشا اللہ تعالیٰ الےکشن جےت کر پاکستان کے نظام کو درست کرےں گے جہاں غرےب آدمی کو انصاف مل سکے۔ ہم نے اپنا نظام درست کرلےا تو اےک عظےم قوم بن جائےں گے دنےا کی کوئی طاقت کمزور نہےں کرسکے گی حتیٰ کہ دہشت گردی کو بھی ختم کرسکےں گےاور نظام کی درستگی کےلئے ہمےں الےکشن جتنا ہوگا۔ نعیم الحق نے کہا خیبر پی کے کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں سپورٹس فیکلٹی قائم کی جا رہی ہے اور سپورٹس کے نمبر ڈگری کا حصہ بنیں گے۔ بریگےڈئر (ر) اسلم گھمن نے کہا انشاءاللہ تعالیٰ ملک بھر مےں تحصیل کی سطح تک کھےلوں کو فروغ دےں گے۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن