• news

وزیر اعظم نے سینٹ الیکشن میں امیدواروں کے چناﺅ کیلئے 14رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا، جیت کی حکمت عملی تیار، رابطوں کیلئے کمیٹی قائم

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف نے 3 مارچ کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب کیلئے 14 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دےدیا جس کے چیئرمین نوازشریف خود ہوں گے جبکہ اسکے کنوینئر اسحاق ڈار ہوں گے۔12 ممبران میں راجہ ظفر الحق، اقبال ظفر جھگڑا، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، سردار مہتاب احمد خان، شہبازشریف، پیر صابر شاہ، اسماعیل راہو، سردار ثناءاﷲ زہری، سردار یعقوب خان ناصر، ڈاکٹر آصف کرمانی اور نزہت صادق شامل ہیں۔مسلم لیگ ن نے پنجاب سے سینٹ کی 11 نشستیں جیتنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں وزرائ، ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی میں حمزہ شہباز، راجہ اشفاق سرور، مجتبیٰ شجاع الرحمان، وحید آرائیں، بلال یاسین، ملک ندیم کامران، رانا ارشد شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمیٹی کو انتخابی حکمت عملی اور رابطوں کا ٹاسک دیدیا۔
پارلیمانی بورڈ تشکیل

ای پیپر-دی نیشن