جنگی مقاصد کے حصول کا نیا طریقہ، برطانوی فوج میں سوشل میڈیا کا یونٹ قائم کرنیکا فیصلہ
لندن (نیٹ نیوز) برطانوی فوج میں سوشل میڈیا کا ایک یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا یونٹ کا نام 77 بریگیڈ رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قائم کئے جانیوالے اس سوشل میڈیا یونٹ کی مدد سے نہ صرف ہتھیاروں سے بلکہ فیس بک اور ٹویٹر کی مدد سے بھی جنگی مقاصد کو حاصل کیا جاسکے گا۔ برطانوی فوج کے اس یونٹ میں بری، بحری اور فضائیہ کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔ برطانوی آرمی چیف جنرل سرنک کائونٹر کے مطابق اس یونٹ بنانے کا مقصد چالاکی اور سمجھداری سے کارروائیاں کرنا ہے۔ سوشل میڈیا یونٹ میں ریزرو اور حاضر سروس فوجی شامل ہونگے۔