• news

حافظ آباد: زندگی کی 135 بہاریں دیکھنے والا شخص چل بسا

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) تین صدیاں دیکھنے والے بزرگ رحمت علی غفاری 135برس کی عمر میں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم ڈسٹرکٹ ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شہباز کے تایا تھے۔ وہ آخری دم تک بغیر عینک کے لکھتے اور پڑھتے رہے۔ انکے بیٹوں، بیٹیوں، نواسے، نواسیوں اور پوتے پوتیوں کی تعداد ایک سو سے زائد بتائی جاتی ہے۔ وہ تقسیم ہند سے قبل انگریز آرمی میں بھی ملازم رہے اور اپنے علاقہ میں ڈھولے گانے میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن