• news

سٹیٹ بینک فیصلوں کا اعلان 30 منٹ بعد کردیا کرے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شکوہ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی کے فیصلے کا انہوں نے دو گھنٹے پہلے اعلان کردیا تو لوگ میرے پیچھے پڑ گئے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے بورڈ نے فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان 30 منٹ میں ہوجانا چاہئے۔ جب انہوں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا تو فیصلے کو دو گھنٹے ہوچکے تھے۔ اب انہوں نے گورنر سٹیٹ بنک سے کہا ہے کہ فیصلے کے 30 منٹ کے بعد اعلان کردیا جائے، ساری دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔ سٹیٹ بنک نے 3 گھنٹے کے بعد اعلان کیا یہ وقت زیادہ ہے۔ انہوں نے جب ایک صحافی کے سوال پر پتہ کرایا اور اسکا اعلان کردیا تو لوگ میرے پیچھے پڑ گئے۔ وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ وزیر خزانہ اور صحافیوں نے اجتماعی طور پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر-دی نیشن