• news

گستاخانہ خاکے شائع کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عمرحیات، مولانا عبدالنعیم ودیگر علمائے نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ فرانس کے جریدے چارلی ہیبڈو نے دوبارہ گستاخانہ خاکے شائع کر کے پوری دینا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی، گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلامی دنیا کو متحد ہوکر میدان میں آنا ہو گا۔ حکومت گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتے ہوئے اسلامیان پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن