5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے: ملک محمودالحسن
لاہور (خصوصی رپورٹر) جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور ملک محمودالحسن کے مقامی آفس راشد روڈ نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں اجلاس ہوا۔ نذیر خان سواتی، عثمان تنویر بٹ، سردار نسیم، صابر طور، شاہد سردار وکارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب میں نذیر خان سواتی نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر قسم کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عثمان تنویر بٹ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ ملک محمودالحسن نے کہا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائیں گے۔