ایم ایس ایف کے زیراہتمام کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلی
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم فیڈریشن پنجاب(ق)کے زیر اہتمام کالا ڈیم کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں طلبہ و سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت MSFپنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک نور صمند بھٹی جبکہ ریلی میں مرکزی صدر سہیل چیمہ و دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی، نور صمند بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیز ہو چکی ہے۔