الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مستحقین کا آنکھوں کا فری آپریشن کرتا رہے گا: الحاج ثناء اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی لاہور ڈویژن مغلپورہ کے زیراہتمام الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈ مغلپورہ پاکستان بھر کے غریب، مستحق زکوٰۃ کے سفید موتیا کے آپریشن لینز کے ساتھ بلا امتیاز فری کرتا رہے گا۔ یہ بات الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج ثناء اللہ خان کاکڑ، محمد اشفاق میاں، محمد سعید مغل اور اکرام اللہ خا ن کاکڑ نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں کہی۔