پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ایویڈنس ٹو ایکشن بیانڈ 2015ء کی اہمیت پر زور
لاہور (نیوز رپورٹر) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان میں بہتر پالیسیوں اور زچہ بچہ کی صحت سے متعلق امور کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر خدمات کی فراہم کیلئے آنے والے سالوں میں تحقیق پر مبنی Evidence بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ زچہ اور بچہ کی صحت کیلئے قائم شدہ (RAF) نے اسلام آباد میں 2 روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے یہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے کہ پاکستان کا شمار Social lndicator والے ممالک میں ہوتا ہے۔ مزید برآں پاکستان میں سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری جاری ہے۔ تاہم یہ شعبہ جس کام کا مستحق ہے وہ تخصیصات ابھی حاصل نہیں کیے جا سکے ہیں۔