• news

پریذیڈنٹ سلور کپ، واپڈا ٹیم نے حبیب بینک کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پریذیڈنٹ سلور کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کے افتخار احمد کی ناقابل شکست شاندار سنچری کی بدولت حبیب بنک کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ قذافی سٹیڈیم میں میچ میں حبیب بنک کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے جس میں اسد شفیق کے ناٹ آ¶ٹ 81 رنز نمایاں تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران فرحت نے 70‘ رمیز عزیز نے 42 اور آفتاب عالم نے 28 رنز سکور کئے۔ واپڈا کی جانب سے با¶لنگ میں ذوالفقار بابر نے چھ کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں واپڈا کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنا کر میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کی خاص بات افتخار احمد کی ناقابل شکست سنچری تھی انہوں نے 118 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں رفعت اﷲ مہمند نے 55 اور محمد فیاض نے 49 سکور بنائے۔
حبیب بنک کی جانب سے عبدالرحمان نے دو جبکہ عبد العمیر اور کامران حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن