عمران خان سے شادی نہ ہونے کا غم کبھی نہیں بھول سکتی: میرا
لاہور (آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ عمران خان کیلئے میرے دل میں مرتے دم تک محبت قائم رہیگی اور ان سے شادی نہ ہونے کا غم کبھی نہیں بھول سکوں گی ‘بہت جلد اپنی نئی فلم شروع کر ونگی جس میں ہیروئین کا کردار خود کر رہی ہوں۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا میں نے عمران سے شاد ی کی بات شہرت کیلئے نہیں خلوص اور محبت کی وجہ سے کی اور ان کیلئے آج میرے دل میں پہلے سے زیادہ محبت موجود ہے اور دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں دنیا کی ہر خوشی دے ۔