• news

4خودکشیاں: قصور میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زندگی ختم کرلی

قصور + فیصل آباد + ساہیوال (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پرنرس سمیت 4 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ ڈاکخانہ بازار چونیاں کے محمد ساجد کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو جھگڑا چل رہا تھا جھگڑوں سے تنگ محمد ساجد نے زہریلی گولیاں نگل لیں اسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکر ی والا کے علاقے چک نمبر 77 ج ب کا 28 سالہ افتخار عرصہ دراز سے بے روزگار تھا۔ گزشتہ روز تنگدستی اور بے روز گاری کے ستا ئے افتخار نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں چل بسا۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں بیوی کی موت سے دلبرداشتہ خاوند نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔ نواحی گاؤں 150/9 ایل کے ابرار نے نورین نامی لڑکی سے پسند کی شادی کر لی تھی جسے اس کے گھر والے منا کر واپس لے گئے جہاں پر چند ماہ قبل نورین مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ علاوہ ازیں کراچی سے آئی این پی کے مطابق جناح ہسپتال میں عالیہ نامی نرس نے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہریلا انجکشن لگا کر خود کشی کرلی۔ اتوار کو ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے آئی سی یو میں ڈیوٹی کے دوران خود کو مفلوج کر دینے والا انجکشن لگایا، عالیہ نرس اگلی صبح آئی سی یو میں مردہ حالت میں پائی گئی، عالیہ نرسنگ کے فورتھ ائر کی سٹوڈنٹ تھی، خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ 

ای پیپر-دی نیشن