اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممتاز قادری کیس کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کیس کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی۔ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف وغیرہ پر مشتمل وکلاءکا پینل جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرﺅف‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوں گے۔ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکلاءعدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ وفاق کے وکیل نے ممتاز قادری کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے پیش ہونے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی تھی۔ عدالت نے دونوں فریقین کو دلائل دینے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔
ممتاز قادری کیس