• news

حقائق چھپا کر پاسپورٹ بنوانے پر رحمان ملک کے سابق سٹاف افسر سجاد حیدر کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے سابق سٹاف افسر سجاد حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سجاد حیدر پر پاسپورٹ بنواتے ہوئے حقائق چھپانے کا الزام ہے۔ انہوں نے برطانوی شہریت چھپائی تھی مقدمے میں اختیارات کے غلط استعمال کی دفعہ بھی شامل ہے، سجاد حیدر ایف آئی اے میں ڈائریکٹر کے عہدے پرتعینات تھے اور آجکل قبل از وقت ریٹائرمنٹ لیکر برطانیہ میں مقیم ہیں۔
سجاد حیدر مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن