• news

عمران نے سول نافرمانی ریحام کے کہنے پر ختم کی، حافظ حسین

 اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے ریحام خان مولانا فضل الرحمان سمیت ہم سب کی بھابی اور بہن ہیں۔ عمران نے سول نافرمانی ریحام کے کہنے پر ختم کی کہ وہ ٹھنڈے پانی سے نہا نہیں سکتی۔ اسی لئے اسحاق ڈار کو بھی آس لگ گئی۔ ایم کیو ایم کی ہر طلاق ”طلاق رجعی“ ہوتی ہے یہ اور بات ہے ہر بار ایم کیو ایم ”حق مہر“ بھی لے لیتی ہے اب خدا ریاض بھائی کو سلامت رکھے۔ پنجاب کا نیا گورنر ”خاندان“ سے لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ خورشید شاہ عجیب مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔مجھے22 ویں ترمیم کا تو پتہ نہیں کب آئے لیکن21 ویں ترمیم ضرور متنازعہ ہو گئی ہے۔ اسلام آباد سے آن لائن کے مطابق حافظ حسین نے کہا ہے فوجی عدالتوں کا معاملہ اب ”سول“ عدالت میں پہنچ گیا ہے اور بدقسمتی سے معاملہ پھر دو اداروں کے درمیان آ گیا ہے‘ فوجی عدالتوں کا معاملہ سول عدالت میں پہنچ چکا ہے۔ دیکھنا ہے 21 ویں ترمیم کے بعد سول عدالت (سپریم کورٹ) فوجی عدالتوں کے بارے میں کیا رائے دیتی ہے۔
حافظ حسین



ای پیپر-دی نیشن