گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرے جاری، حافظ آباد سمیت کئی شہروں میں ریلیا ں
لاہور (نامہ نگاران) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف گزشتہ روز بھی کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ حافظ آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ مظاہروں کے دوران گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی گئی اور اس موقع پر مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مرکز اہلسنّت جامعہ رضویہ سے نکالی گئی جو دربار محدث اعظم سے ہوتی چوک گھنٹہ گھر پہنچی۔ دےپالپور سے نامہ نگار کے مطابق جماعة الدعوة کے زےر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی رےلی نکالی گئی۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ادارة المصطفیٰ پل ایک نیکاپورہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی چوک علامہ اقبال پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈسکہ سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام توہین آمیز خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق سنی اتحاد کونسل، جمعےت علمائے پاکستان اور فہم قرآن کونسل کے زےر اہتمام احتجاجی رےلی نکالی گئی ، قتل گڑھا چوک سے شروع ہونے والے احتجاجی رےلی جلالپور روڑ،فوار چوک، کچہری بازار اور ڈاکخانہ روڈ سے ہوتی ہوئی جامع مسجد بلال پہنچ کر اختتام پذےر ہوئی۔ شرکاءنے بےنرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے بازی کر رہے تھے۔
احتجاج جاری