’’گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج‘‘ نئی افغان حکومت کو سکیورٹی انتظامات میں دشواری
کابل (نیوز ایجنسیاں) دنیا بھر کی طرح افغانستان میں بھی تقریباً 3 ہفتوں سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری ہے جس کے سبب نئی حکومت کو سکیورٹی انتظامات میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہمیں خدشہ ہے بعض عناصر اس قسم کا احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو کر کہیں دھماکے نہ کریں کیونکہ اسکا امکان بہت زیادہ ہے۔ شرپسند عناصر جنگجوئوں کا بھیس بدل کر کارروائی کر سکتے ہیں، شہری محتاط رہیں۔