• news
  • image
  • text

وقار ملک اور افضال بھٹی کو میئر کی طرف سے شیلڈ دی گئیں

سلاؤ (نامہ نگار) کمشنر اوورسیز افضال بھٹی کی میئر پارلر میں آمد پر کونسلرز سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔ دریں اثناء میئر چودھری شفیق کی طرف سے صحافی وقار ملک اور کمشنر افضال بھٹی کو کونسل کی طرف سے میئر چودھری شفیق نے ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی شیلڈ پیش کیں۔ سابق میئر راشد بٹ‘ مہر ندیم اختر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی مٹی سے بھی پیار ہے وہاں سے آنے والا مہمان ہمارے لئے باعزت اور قابل رشک ہے۔ افضال بھٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں مسائل کے گرداب سے باہر نکالنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہم امید کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھیں گے اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس پالیسیاں مرتب کریں گے جس سے سمندر پار پاکستانیوں کی ڈھارس بندھے گی اور وہ خوشدلی سے پاکستان جائیں اور وہاں سرمایہ کاری کریں۔ ہم کمشنر کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

epaper
وقار ملک اور افضال بھٹی کو میئر کی طرف سے شیلڈ دی گئیں

ای پیپر-دی نیشن