• news

جس مرد کو شوہر چنا وہ پریس کانفرنسوں میں کسی کی اہلیہ کا نام نہیں لیتا: ریحام خان

اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے اپنا نا سامنے آنے پر انہیں کرارا جواب دیا ہے۔ ٹوئیٹر پر وزراءاور رپورٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان سے شادی اس لئے کی کیونکہ وہ آزاد اور اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ جس مرد کو انہوں نے اپنے شوہر کی حیثیت سے چنا ہے وہ نہ تو دوسروں کے کہنے پر چلتا ہے اور نہ ہی پریس کانفرنسوں میں کسی کی اہلیہ کا نام لیتا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں حکومتی شرائط پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے ریحام خان سے عمران خان کو راضی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ریحام خان

ای پیپر-دی نیشن