• news

مشرف اور غوث علی شاہ کی پگارا سے ملاقات، سندھ میں پاکستان مسلم لیگ کے نام سے اتحاد بنانے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف اور غوث علی شاہ نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی ہے جس میں صوبہ سندھ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران ٹیسوری نے دونوں رہنماؤں کی پگارا سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر پگارا نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں پاکستان مسلم لیگ کے نام سے نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرویز مشرف اور پیر پگارا سیاسی اتحاد کے مشترکہ سربراہ ہونگے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ نئے اتحاد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پنجاب، بلوچستان، خیبر پی کے کے سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ پی پی کے رہنماؤں سے بھی رابطے تیز کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن