گوادر کی بندرگاہ آپریشنل کرنیوالی کمپنیوں سے 20 سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ
گوادر (صباح نیوز)گوادر بندرگاہ کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا،حکومت نے گوادر کو آپریشنل کرنے والی کمپنیوں سے بیس سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق گوادر ورکنگ گروپ پاک چائنااکنامک کوریڈور کے اجلاس میں چینی حکام کا کہنا تھا کہ بندرگاہ کی تعمیر وترقی اور اسکی آپریٹنگ سے منسلک کمپنیوں کیلئے ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس کے ذریعے انہیں ٹیکسوں سے چھوٹ حاصل ہو جس پر پاکستانی حکام نے رضامندی ظاہر کردی۔گوادر کی تعمیرو ترقی کے لیے مشینری،آلات اور ایسی تمام اشیا جو درآمد کی جائیں گی، انکو کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت اور منصوبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے گوادر میں ایک دفتر بھی قائم کیا جائیگا۔