• news

پاکستان میں ہر 5 منٹ بعد ایک شخص کینسر میں مبتلاء ہونے لگا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگہی کا عالمی دن 5 فروری کو منایا جائے گا۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال75 لاکھ افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں، پاکستان میں ہر 5 منٹ میں ایک شخص اور ہر گھنٹے میں 12 اور 24 گھنٹے میں 200 افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں، پاکستان میں کینسر کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی سالانہ تعداد ایک لاکھ5 ہزار تک پہنچ گئی ہے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کینسر کی فوری تشخیص ،علاج اور سبزیوں کے استعمال سے50 فیصد کینسر کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر اور خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھ رہا ہے ، منہ حلق کے کینسرکی بنیادی وجہ گٹکا، پان چھالیہ، سگریٹ نوشی اور مین پوری کا استعمال ہے،خواتین میں چھاتی کے کینسر کی وجہ گلٹی کا ابھرنا بتایا جاتا ہے، ماہرین طلب کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مرض کی تشخیص کی سہولتیں موجود نہیں ہیں ہر قسم کے کینسر کے امراض کی تشخیص پیٹ سی ٹی سکین مشین سے کرکے مریض کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن