• news

آرمی پبلک سکول کے 10 طلبا مطالعاتی دورے پر چین پہنچ گئے

پشاور (نوائے وقت نیوز) آرمی پبلک سکول کے 10 طالب علم مطالعاتی دورے پر چین پہنچ گئے سرکاری ذرائع کے مطابق چین جانے والوں میں آٹھویں سے 12 ویں جماعت کے طلبہ شامل ہیں۔ طلبہ کے ساتھ ان کے گھر کا ایک ایک فرد بھی روانہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید طلبا کو بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ شہید بچوں کے والدین کو جلد عمرے کے لئے سعودی عرب بھیجا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن