• news

سپریم کورٹ نے دو افسروں کے قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

لاہور (این این آئی)سپریم کورٹ نے دو افسران کے قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی پیر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جابر خان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، عدم ثبوت کی بنا پر درخواست ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے پراسیکیوشن اورگواہوں کی شناخت کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج کردی، جابرخان نے تیرہ جولائی 2011 کو میانوالی جیل کے باہر عمیر اور ذکا اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن