سٹاک مارکیٹ تیز، کے ایس ای 100 انڈیکس34700 کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا
کراچی+لاہور (اے پی پی +کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں زبردست تیزی کا تسسلسل برقرار رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 232.44 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34676.31 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34500 اور 34600 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے مزید 232.44پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح34676.31 پوائنٹس پر بند ہوا کے ایس ای 30 انڈیکس 202.50 پوائنٹس کے اضافہ سے 22494.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 392 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 175 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 32 کروڑ 76 لاکھ 4 ہزار 130 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 21 ارب 9 کروڑ 59 لاکھ95 ہزار 667 روپے رہا ۔ مارکیٹ کیپیٹل77 کھرب 98 ارب 41 کروڑ 47 لاکھ 42 ہزار436 روپے سے بڑھ کر 78 کھرب 45 ارب 55 کروڑ 25 لاکھ 46 ہزار 85 روپے ہو گیا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر 96کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ 63کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 8.29 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6290.65 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل10لاکھ 68 ہزار900 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 12 لاکھ 36 ہزار 40 حصص کا لین دین ہوا تھا۔