• news

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ملتان آفس کی منتقلی

لاہور (پ ر) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ملتان کا آفس جلد شیر شاہ روڈ ملتان سے ملتان پبلک سکول روڈ ملتان میں شفٹ ہو جائیگا۔ آفس کے منتقل ہونے سے عوام کو DHA آنے جانے میں آسانی پیدا ہو گی۔ اس بات کا اعلان پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئر حماد عزیز خان نے کیا۔ ڈی ایچ اے آفس ملتان کی نئی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائیگا۔ آفس شفٹ ہونے کی تاریخ وغیرہ کے بارے میں اخبارات میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن