حکومت توجہ غریب عوام پر ٹیکس لگانے کی بجائے غربت‘ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمہ پر مرکوز کرے: سجاد بلوچ
لاہور ( پ ر) مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ گیس و بجلی کی بندش ایک طرف دوسری طرف حکومت غریب عوام پر بے جا ٹیکس لگا کر اس کے جسموں سے بچا کھچا خون نچوڑنا چاہتی ہے ۔ اگر حکومت نے ان تمام عوامل پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے تو عوام حکومت کا تختہ پلٹ کے رکھ دے گی۔