• news

لگتا ہے وفاق کو مشرف غداری کیس سے کوئی دلچسپی نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ پر ویز مشرف غداری کیس کے شریک ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عبدالحمید ڈوگر زاہد حامد اور شوکت عزیز نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دیں۔ جسٹس اطہر حسن اللہ نے سماعت کی۔ وفاق سے کوئی پیش نہ ہوا۔ جسٹس حسن اللہ نے کہا کہ لگتا ہے کہ وفاق کو کیس سے کوئی دلچسپی نہیں،عدالت نے وفاق اور پرویز مشرف کو 15دن میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی سماعت17فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن