لاہور اور گردونواح میں پھر دھند چھا گئی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور اور گرد و نواح میں ایک بار پھر دھند چھا گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ائر پورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی سست ہوگئی۔