پاکستان میں مقیم ہمارے شہریوں کو داعش کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جاپانی وفد کا آئی جی سے ملاقات میں اظہار تشویش
اسلام آباد (طاہر نیاز/ نیشن رپورٹ) جاپان نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو داعش کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم جاپانیوں کے ایک وفد نے منگل کے روز آئی جی پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور عسکریت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے عناصر کی جانب سے پاکستان میں مقیم جاپانی شہریوں کو ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ کیا اور بتیا کہ انہیں فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں تاہم آئی جی نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش موجود نہیں اور جاپانیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔