استعفیٰ نہیں دے رہا، مجھے مار کر الزام پی پی پر لگانے کی اطلاعات تھیں: نبیل گبول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کرتے کہا ہے کہ استعفیٰ نہیں دے رہا، جو تحفظات تھے وہ گزشتہ روز دور ہو گئے ہیں۔ قمر منصور کا مجھ سمیت دیگر ارکان کے ساتھ رویہ سخت قسم کا تھا، میرا امیج الطاف حسین کے سامنے خراب کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں پارٹی کے اندر کچھ لوگ میرے لئے خطرہ ہیں یہ بھی کہا گیا کہ آپ کو مروا کر الزام پی پی پر لگا دیا جائیگا اور خونریزی کی جائے پی پی سندھ کے ایم این اے نے ان خدشات سے مجھے آگاہ کیا۔